آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
کینگروز نے کیویز کے خلاف کامیابی کے بعد دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز بھی دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 279 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، الیکس کیری نے 98 رنز اور مچل مارش نے 80 رنز کی اننگ کھیل ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ملتان سلطانز کے عثمان خان پی ایس ایل میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے
یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں بھارت کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ سیریز میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش چوتھے اور اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے، دوسری جانب ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے نمبر پر براجمان ہے۔