شلپا نے راج کندرا سے دولت کی وجہ سے شادی کرنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی


بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے شوہر راج کندرا سے دولت کی وجہ سے شادی کرنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی پر طویل عرصے سے یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے دولت کی ہوس میں راج کندرا سے شادی کی تھی، تاہم حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اس بارے میں کھل کر بات کی۔ شلپا شیٹی کا شکوہ ہے کہ لوگ راج کندرا کے مقابلے میں میری کامیابیوں کو اکثر بھول جاتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے گوگل پر تلاش کرنا بھی بھول جاتے ہیں، میں پہلے بھی دولت مند تھی اور اب بھی امیر ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ شادی کیلیے دولت ہونا اہم ہے لیکن واحد چیز نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کامیاب ہوتے ہیں تو آپ کے پاس ایسے شخص کا ہونا ضروری ہے خطرے میں نہ ڈالے، اس کیلیے آپ کو شادی کرنی پڑتی ہے۔

شلپا شیٹی نے بتایا کہ خدا ہم دونوں کو ایک ساتھ رکھنا چاہتا تھا اور ہماری شادی ہوگئی، راج کندرا سے شادی کرنے کا مقصد ان کی محبت اور خلوص ہے۔ بالی وڈ اداکارہ اور راج کندرا کی شادی 2009 میں ہوئی تھی اور جوڑے کے دو بچے ہیں۔


متعلقہ خبریں