پی ایس ایل 9،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا دیا


پی ایس ایل 9 کے 25 ویں اور اہم میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی۔

11 مارچ کورمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔بابر اعظم 53 رنز کیساتھ ٹاپ بلے باز رہے ،ٹوم کوہلر نے 33، صائم ایوب نے 30،رومین پاول نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے پی ایس ایل9 میں وکٹوں کی پہلی ہیٹرک کی ، انہوں نے لگاتار تین گیندوں پر عامر جمال،مہران ممتاز اورلیوک ووڈ کو آئوٹ کیا۔انہوں نے مجموعی طور پر 4وکٹیں حاصل کی،سہیل خان ، محمد حسنین ، ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط مزید آسان

197 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم  120 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،سعود شکیل 24 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ،جیسن روئے نے 16 ، عقیل حسین نے 14 ، محمد عامر نے 13رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب ،لیوک ووڈ، خرم شہزاد، مہران ممتاز نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،نوین الحق اور عامر جمال کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

وفاقی وزراء کی حلف برداری3روز کیلئے موخر

کامیابی کے بعد پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھی پوزیشن پرچلی گئی۔


متعلقہ خبریں