لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے حلف اٹھالیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے حلف اٹھالیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب میں شرکت۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے انکا استقبال کیا۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے مریم نواز سے معافی مانگ لی

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے حلف لیا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی گزشتہ روز اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ محمد امیر بھٹی کو 2011 میں ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھا۔ وہ 2 سال 8 ماہ بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہے۔


متعلقہ خبریں