آرمی چیف کا بیگم کلثوم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحب یابی کے لیے دُعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے ان کی صحت کے لیے اگلے چوبیس گھنٹوں کو اہم قرار دیا تھا۔

قبل ازیں مریم  نواز نے اپنے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

میاں نوازشریف اور مریم نواز جمعرات کی رات  لاہور سے لندن پہنچ کر سیدھے ہارلے اسٹریٹ کلینک گئے تھے جہاں بیگم کلثوم نواز داخل ہیں۔

بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر کی وجہ سے پچھلے کئی  ماہ  سے لندن  میں زیرعلاج  ہیں۔


متعلقہ خبریں