دہشتگرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل ہی کیوں گئے؟ شعیب شاہین

اڈیالہ جیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمے داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام ہونے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 3 دہشتگرد گرفتار

شعیب شاہین نے سوال کیا کہ دہشتگرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے؟ عدلیہ کو چاہیے کہ وہ ان ڈاکوؤں اور اشرافیہ کو روکیں، واضح کر دوں کہ ڈاکوؤں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 2 دن پہلے الیکشن کمیشن نے فارم 45 لوڈ کیے، اب حال یہ ہے کہ فارم 45 والی ویب سائٹ ہی نہیں کھل رہی، لوڈ کیے گئے فارمز میں کمال کی چوری کی گئی۔

احکامات نہ ماننے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو جرمانہ کیا جائیگا ، اسلام آباد ہائیکورٹ

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے ایک پولنگ اسٹیشن میں میرے مخالف کے ووٹوں کو 168 کو 468 کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کی اس ٹیمپرنگ پر کیس کریں گے، یہ جیل میں بھی جائیں گے اور نوکری سے بھی فارغ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے، پھر یہ اشرافیہ اسے کھا جائے گی اور عوام قرضہ پورا کریں گے۔


متعلقہ خبریں