کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کریں، وسیم اکرم کی عبداللہ شفیق پر تنقید

کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کریں، وسیم اکرم کی عبداللہ شفیق پر تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے لاہور قلندرز کے بلے باز عبداللہ شفیق کو ڈراموں میں کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سوئنگ کے سلطان کے نام سے پہچانے جانے والے وسیم اکرم نے گزشتہ روز لاہور کے میچ میں عبداللہ شفیق کی سیلبریشن پر تنقید کی۔ عبد اللہ شفیق نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کیچ تھامنے کے بعد خاموش کروانے والا انداز اپنایا تھا۔

اس حوالے سے وسیم اکرم نے نجی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں 2 کیچز ڈراپ کرکے پی ایس ایل میں ایک کیچ تھامنے کے بعد منہ پر ہاتھ رکھ کر کس کو خاموش کروارہے ہیں؟

تیز ترین سنچری بنانے والے عثمان خان پی ایس ایل چھوڑ کر دبئی روانہ

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ‘کوئی یہ بتائے 36 کیچ ڈراپ کرکے آئے ہیں، اسکا جواب کون دے گا؟ میرے خیال میں انہیں کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے۔’

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں تھی۔ لاہور نے اسلام آباد کو 17 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی پہلی فتح اپنے نام کی تھی۔


متعلقہ خبریں