لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 9 میں پہلی جیت کا مزہ چکھ لیا


پی ایس ایل 9 کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممکنہ نیا کوچ کون؟ نام سامنے آ گیا

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 163 رنز ہدف کے تعاقب میں 145 رنز بنا سکی۔فہیم اشرف 41 رنز ناٹ آئوٹ کیساتھ ٹاپ سکورر رہے ،اعظم خان نے 29، نسیم شاہ نے 27 رنز کی اننگز کھیلی ۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،شاہین آفریدی 2،ڈیوڈ ویسا، جہانداد خان اوراحسن حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پلڈاٹ نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کردی

قبل ازیں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 163رنز کا ہدف دیا، وین ڈرڈسن نے 64رنز کی اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں4 چوکے، 4چھکے شامل تھے ،شاہین شاہ آفریدی30،احسن حفیظ13 اورفخرزمان نے 10رنزبنائے،ڈیوڈ ویسا24،صاحبزادہ فرحان اور جہانداد خان نے 2،2رنز کی اننگز کھیلی،

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے2وکٹیں حاصل کیں،نسیم شاہ،حنین شاہ،عمادوسیم،فہیم اشرف اور شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

پوانٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائںٹس کیساتھ چوتھے اور لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

 


متعلقہ خبریں