عیدالاضحیٰ تک پاکستان بدل چکا ہو گا، ہم نیوز کو عمران خان کا خصوصی انٹرویو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ تک پاکستان بدل چکا ہو گا۔

ہم نیوز کے پروگرام “ہم اسپیشل عمران خان کے ساتھ” میں بات کرتے ہوئے انہوں نے جہاں اپنے ماضی کے ایسے دلچسپ واقعات سنائے جو ان کے پرستاروں کی نگاہوں سے اب تک اوجھل ہیں وہاں مستقبل کے ارادوں اور عزائم کی تفصیلات بھی بیان کیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے 18 برس کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیلا اور اس میچ میں میرا ٹارگٹ یہ تھا کہ  کہ میں نے نہ صرف 100 رنز بنانے ہیں بلکہ دس وکٹیں بھی لینی ہیں لیکن اس میچ میں بری طرح  ناکام ہونے کے بعد مجھے ٹیم سے ہی نکال دیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں بنیادی طور پر شرمیلا آدمی ہوں جسے لوگ میرا تکبر سمجھتے ہیں۔

عنبر شمسی کا لیا گیا یہ دلچسپ اور منفرد انٹرویو عید کے پہلے روز شام 4:05 اور رات 8:05 بجے ہم نیوز پر نشر ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں