ورلڈکپ سے قبل قومی کرکٹرز کو کاکول میں فوجی ٹریننگ کرانے کا فیصلہ

ورلڈکپ سے قبل قومی کرکٹرز کو کاکول میں فوجی ٹریننگ کرانے کا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کرکٹرز کو کاکول میں فوجی ٹریننگ کرائی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی کرکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی حکام کرکٹرز کی فٹنس تیزی سے بہتر بنانے کے لیے پلان بنائیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، قومی ٹیم کوانگلینڈ، آئرلینڈ اور ورلڈکپ کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز جانا ہے۔ ٹریننگ کے لیے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25 مارچ سے 8 اپریل تک کرکٹرز کا کاکول (ملٹری اکیڈمی) میں کیمپ لگے گا۔

پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نویں سیزن کے میچز کے دوران میں نہیں سمجھتا کہ آپ میں سے کسی نے اسٹینڈز میں چھکا لگایا ہو۔ سوچتا تھا کہ ایسا کوئی غیر ملکی بلے باز ہی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم کوچنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے بھی رابطے میں ہیں، بہترین دستیاب افراد کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اب قومی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوگی اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔’


متعلقہ خبریں