قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے شاہین کی جگہ نسیم شاہ کو پہلے اوور میں زیادہ موثر قرار دے دیا۔
مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ کوئی شک نہیں شاہین آفریدی شاندار بالر ہیں، وہ دنیا بھر میں اپنے پہلے اوورز کی وجہ سے پہنچانے جاتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ نسیم شاہ ابتدائی اوورز میں زیادہ خطرناک بالر ہیں۔
شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی
ان کا کہنا تھا نسیم شاہ سوئنگ اور لینتھ کے ذریعے بلے باز کو ڈراتے ہیں اور غلطی کروانے کی کوشش کرتے ہیں، نوجوان کرکٹر میں وکٹ لینے کی صلاحیت ہے۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے بتایا کہ نسیم شاہ نے پشاور زلمی کیخلاف بھی گڈ لینتھ پر بالنگ کروائی جس سے انہیں وکٹیں ملیں۔