شہباز شریف حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ گوادر کا کرینگے

شہباز شریف

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ گوادر کا کرینگے۔

رپورٹس کے مطابق شہباز شریف عہدے کا  حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے دورے پر منگل کے روز گوادر پہنچیں گے، نومنتخب وزیر اعظم بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد متاثرین کیلئے امداد ی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔

اگلے الیکشن میں ہم آپ کو دن میں تارے دکھا ئیں گے، عمرایوب

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے چناؤ کا عمل مکمل ہونے کے بعد صدر مملکت عارف علوی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے درمیان مقابلہ ہوا۔

یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

شہباز شریف کو 201 ووٹ ملے، قومی اسمبلی کے 336 کے ایوان میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 169 ووٹ درکار تھے۔ جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی ) کے رہنما عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے ہیں۔


متعلقہ خبریں