یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سینٹ الیکشن

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنمااور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان گیلانی ہاوس کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی الیکشن کمیشن میں ان کے وکلا کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی خالی نشست پر الیکشن کون لڑے گا یہ فیصلہ قیادت کرے گی۔

اگلے الیکشن میں ہم آپ کو دن میں تارے دکھا ئیں گے، عمرایوب

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخری روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئےتھے۔

یوسف رضا گیلانی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا تھا۔ بعدازاں پی پی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا یا تھا۔


متعلقہ خبریں