پاکستان پیپلز پارٹی کا بہرا مند تنگی کی قرارداد سے لاتعلقی کا اظہار

bahramand tangi

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کی سینیٹ میں جمع قرارداد سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی سینیٹر بہرامند تنگی کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کو پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا جس کی وہ پارٹی کے سامنے وضاحت کرنے میں ناکام رہے تھے۔ جس کے بعد پیپلز پارٹی چارسدہ کے صدر نے سینیٹر بہرامند تنگی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعت نہیں بنارہالیکن نئی جماعت کی ضرورت ہے، شاہد خاقان

سید نیئر بخاری نے کہا کہ سینیٹر بہرا مند تنگی 11 مارچ کو سینیٹ کی رکنیت سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور اُن کی پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی ختم ہوچکی ہے لہذا وہ پیپلز پارٹی کا نام استعمال کرنے سے باز رہیں۔


متعلقہ خبریں