سجل علی خود ستائشی پر مذاق کا شکار بن گئیں

سجل علی

معروف اداکارہ سجل علی کی اپنی ہی تعریف کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگ ان کا مذاق اڑاتے دکھائی د یئے۔

سوشل میڈیا پر سجل علی کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ شوبز انڈسٹری میں اپنے بہترین دوستوں سمیت اپنی پسندیدہ شخصیت سے متعلق بھی بات کرتی دکھائی دیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں سجل علی نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کا کوئی بھی اچھا دوست نہیں،اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتیں۔

اپنی چوٹوں کے لیے کسی پیشہ ور کے پاس جائیں کیونکہ زخم خود نہیں بھرتے، عمیر جیسوال

شوبز انڈسٹری میں پسندیدہ شخصیت کے سوال پر سجل علی نے کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ ہیں،اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیورٹ ہیں، جس پر لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا اور لکھا کہ اب اداکارہ واقعی صرف اپنی فیورٹ رہی ہیں، باقی کوئی بھی انہیں پسند نہیں کرتا۔

بعض صارفین نے لکھا کہ دراصل خود شناسی ہی سب سے اہم چیز ہے،کچھ صارفین نے کمنٹس کیے کہ سجل علی پہلے اچھی باتیں کرتی تھیں لیکن اب کچھ عرصے سے وہ دیگر اداکاروں کی طرح فالتو باتیں کرنے لگی ہیں۔


متعلقہ خبریں