مولانا فضل الرحمان کا صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمان میں رہیں گے لیکن صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں تمام معاملات بہتر طریقے سے چلیں اور ہم سسٹم سے باہر ہیں مگر ملک کے اندر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) اپنا پارلیمانی کردار جاری رکھے گی اور انتخابی مہم کے دوران پتہ چلتا ہے کون جیت رہا ہے کون ہار رہا ہے۔ باہر کے اداروں کو مداخلت کی دعوت نہیں دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: مفت وائی فائی کی سہولت پر کام شروع

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پارلیمان میں رہیں گے لیکن صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ صرف رابطہ ہوا ہے کوئی باقاعدہ بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوزیشن واضح ہے کسی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے اور میں کسی سیاستدان کو قید میں رکھنے کے حق میں نہیں ہوں۔


متعلقہ خبریں