لاہور: مفت وائی فائی کی سہولت پر کام شروع


لاہور: عوامی مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے بعد پبلک مقامات پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے پر فوری طور سے کام شروع کر دیا گیا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو منصوبے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) ذرائع کے مطابق سب سے پہلے پرائے ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو بحال کیا جائے گا اور ایک بار پھر بس اڈوں، کالجز، یونیورسٹیز، اسپتالوں اور ریلوے اسٹیشنز پر مفت وائی فائی کی سہولت میسر ہو گی جبکہ مزید ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو بھی منصوبے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم میں استعمال بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

واضح رہے کہ سال 2013 میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مفت وائی فائی کی سہولت دی تھی تاہم اس سہولت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت میں ختم کر دیا گیا تھا۔

موجودہ حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی فراہم کرنے کی سہولت پی آئی ٹی بی کو دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں