رشتوں کے بہانے ڈیٹا اکٹھا کر نیوالی ایپ اور ویب سائٹ پر پابندی عائد


نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن انفارمیشن سکیورٹی بورڈ نے رشتےکروانے کے بہانے سول ملازمین اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا ڈیٹا جمع کرنے والی ویب سائٹ اور سوشل میڈ یا ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کون بنے گا چیئرمین پی ٹی آئی؟ 4امیدوار دوڑ میں شامل ہوگئے

این ٹی آئی ایس بی نے سوشل میڈ یا ایپ’’ رشتہ‘‘اورویب سائٹ’’ شادی ، او آر جی ، پی کے‘‘ کو بین کر دیا ، این ٹی آئی ایس بی کی جانب سے جاری ایڈوائزری کےمطابق دشمن ایجنسیاں سوشل میڈ یا ایپ رشتہ اور شادی ویب سائٹ کے ذریعے سول ملازمین اور سکیورٹی فورسزاہلکاروں کی معلومات حاصل کرنے میں ملوث ہیں ۔

ایڈوائزری کے مطابق دیگر تمام رشتے کروانے والی ایسی تمام ایپس اور ویب سائٹس پر سکیورٹی چیک لگائے جائیں۔

کراچی طیارہ حادثے کی فائنل رپورٹ 4سال بعد جاری

جن سکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ رشتہ ایپ ڈاؤن لوڈکی ہے وہ فوری طور پر اپنے سینئر افسران اور متعلقہ انتظامی و قانونی شعبہ کور پورٹ کریں۔


متعلقہ خبریں