صوبے میں 900 ارب روپے کا سرپلس بجٹ چھوڑ کر جا رہے ہیں، محسن نقوی

محسن نقوی (mohsin naqvi)

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ریگولر کے علاوہ 900 ارب روپے کا سرپلس بجٹ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صحافیوں سے الوداعی ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی سال سے واجب الادا گندم خریداری کے قرض کا بھی ایک بڑا قرض ادا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے لیے دُعاگو ہوں اور مجھے یقین ہے کہ مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب مجھ سے اچھا پرفارم کریں گی جبکہ نگران حکومت کا کسی بھی سیاسی حکومت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ سال ساڑھے 21 ارب روپے فلاحی کاموں پر خرچ کیے، صدر الخدمت فاؤنڈیشن

محسن نقوی نے کہا کہ صوبے میں تجاوزات کے خاتمے اور تعلیم کے حوالے سے کچھ نہ کرنے کا افسوس رہے گا تاہم اس دوران 104 سے زائد اسپتالوں اور 130 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کا کام مکمل کروایا۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹیم نے بھرپور محنت اور حوصلے سے دن رات کام کر کے اہداف حاصل کیے تاہم میڈیا دوستوں کے لیے بھی بہت کچھ کرنے کی خواہش تھی جو مکمل نہ ہو سکی۔


متعلقہ خبریں