متحدہ عرب امارات ، عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا


متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

25 فروری سے بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کا نیا سلسلہ متوقع

متحدہ عرب امارات میں عید کی تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے ،ماہرین فلکیات کے بقول ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہوگا اور اس برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا قوی امکان ہے۔

اگر ایسا ہوا تو 29 رمضان سے 3 شوال کی چھٹیاں 6 دن کی ہوجائیں گی کیونکہ 3 شوال ہفتے کو ہوگی اور اگلے روز اتوار کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہوگی اور اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو یہ چھٹیاں 4 دن کی ہوں گی جس کا امکان بہت کم ہے۔

محمد عامر خٹک کمشنر راولپنڈی تعینات

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 10 مارچ کو ہوگا اور رواں برس روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 45 منٹ سے 14 گھنٹے 25 منٹ تک ہوگا۔


متعلقہ خبریں