چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والا ملزم گرفتار

سوشل میڈیا ملزم گرفتار

رات گئے بڑی گرفتاری


چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پینڈورا راولپنڈی کے رہائشی عبدالواسع نامی شخص نے 20 فروری کو مہم چلائی، ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرچیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور چیف جسٹس کی کردار کشی کی۔

اداروں کےخلاف سوشل میڈیا مہم ، وزیراعظم کا نوٹس ، ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت

ذرائع کے مطابق  چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیامہم  میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ملوث افراد کی نشان دہی کے بعد ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ نگران وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف مشتر کہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) بنانے کی منظوری دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں