اٹک میں تین بچوں سمیت پانچ افراد قتل، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

Murder

فوٹو: فائل


اٹک: نواحی گاؤں جتیال میں دو خواتین اور تین بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اٹک میں ہونے والی اس لرزہ خیز قتل کی واردات سے قبل تمام مقتولین کے ہاتھ  باندھے گئے تھے تاہم اہلخانہ کا ایک بچہ غائب ہے، پولیس کو خدشہ ہے کہ قتل کی واردات کا تعلق وسیم نامی شخص سے ہو سکتا ہے، وسیم نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی حضرو پولیس نے موقع پر پہنچ  کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں کو بھی موقع سے  ہٹا دیا گیا اور فرانزک ٹیمیں آنے تک لاشیں اٹھانے سے بھی روک دیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے اٹک میں ہونے والی اس لرزہ خیز واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

نگراں وزیراعلیٰ نے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقتولین کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جانے کی ہدایت کردی۔


متعلقہ خبریں