پی ٹی آئی کے پاس 180 سیٹیں ہیں تو مرکز میں حکومت بنا لے ، اختیارولی خان


ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختو نخوا اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اگر 180 سیٹیں ہے تو مرکز میں حکومت بنا لے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ تحریک انصاف والے شیخ چلی اور الف لیلوی داستانوں سے باہر نکل نہیں پارہے، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ایکشن کو فراڈ کیوں تسلیم نہیں کرتی ؟ جس کو تمام جماعتیں فراڈ قرار دے چکیں ہیں۔

مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ڈکیتیاں ڈالی ہیں، پی ٹی آئی ہر ایکشن ہارنے کے بعد پنکچروں کا بیانیہ لیکر میڈیا پر محلے کی ماسیوں کی طرح رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں اگر کوئی کارنامہ کیا ہو تو ہمت کر کے اس کارنامے کا نام لیکر بتا ئیں، پی ٹی آئی کی چار سالہ حکومتی تاریخ ناکامیوں ،بربادیوں، بے حیائی اور عیاشیوں سے بھری پڑی ہے۔


متعلقہ خبریں