سرکاری بھرتیوں پر پابندی ختم


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سرکاری بھرتیوں پر پابندی اٹھا لی ہے اور نگراں حکومتوں کو ضروری تقرریاں کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مئی کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مدت ختم ہونے کے بعد نگراں حکومتیں قائم ہو چکی ہیں اس لیے الیکشن کمیشن آئین کی شق 218 (3) کے تحت ملنے والے اختیارات استعمال کرتے ہوئے حکومت کو نئی تقرریوں کی اجازت دیتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گیارہ اپریل کو سرکاری بھرتیوں پرعائد کی گئی پابندی اب اٹھا لی گئی ہے، اگرچہ نگراں حکومتیں اہم سرکاری اہلکاروں کی ترقی یا تقرری نہیں کر سکیں گی لیکن انہیں عوامی مفاد میں عارضی اور مختصر مدت کی تقرریوں کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

گیارہ اپریل کو الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں وفاقی اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی تقرریوں کے علاوہ وفاقی، صوبائی اور لوکل حکومتوں میں بھی ہر قسم کی تقرریوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں