پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ خیبر پختونخوا کے فارم 45 اصلی اور پنجاب کے نقلی ہوں، یہ 2014 نہیں کہ ڈی چوک میں دھرنا دے کر بیٹھ جائیں۔
لاہور میں دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلے کا عمل ہے، یہاں ہار جیت ہوتی ہے۔ ہم اپنے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔
کالا کوٹ پہن کر کوئی بدمعاشی کریگا تو قابلِ قبول نہیں، عون چوہدری
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کیا کسی نے کبھی بیرون ممالک سے الیکشن کے معاملے پر مدد طلب کی ہے؟ انٹرنیشنل میڈیا کو فارم 45 دینے کی کیا ضرورت تھی؟ الیکشن پر اگر سب کو اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن جائے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن پر سارا دن کسی جماعت نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، فارم 45 ٹی وی پر چل رہے تھے، اس وقت مرتب کیے جارہے تھے۔ فارم 45 کو مارکیٹ میں فلو ٹ کیا گیا اور اسکرین پر لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی فارم 45 چلائے گئے، ہم بارہا بتاتے رہے کہ فارم 45 غلط ہیں۔ ہمیں تو شہباز شریف اور سعد رفیق کے حلقوں میں دوبارہ گنتی کی بھی اجازت نہیں تھی۔
نواز شریف سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کر رہے، مریم نواز
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوڑے دانوں سے شیر پر لگے نشان کے بیلٹ پیپرز ملے۔ یہ لوگ امریکی ایجنٹ ہیں جنہیں باہر سے فنڈنگ آرہی ہے، یہ منظم جرائم کرکے جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس مولانا فضل الرحمان کو میں جانتی ہوں نہیں سمجھتی پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کریں۔