پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور پنجاب سے وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد مریم نواز نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نہ کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
سولر پینلز کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مریم نواز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کر رہے ہیں بلکہ میں اور شہباز شریف ان کی سربراہی میں کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے 5 سال نواز شریف ناصرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی بھی کریں گے انشاءاللہ
خیبر پختونخوا اسمبلی :سرکاری نیتجے میں مزید 2 آزاد امیدوار کامیاب
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں نواز شریف کے اصولی موقف کا پتہ ہے۔ شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، انکے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے- اللہ ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین
وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نا کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں۔ اگلے ۵ سال وہ نا صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے انشاءاللّہ۔
نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام…— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 14, 2024