برطانوی کلب کرکٹر پر طویل پابندی عائد

فائل فوٹو


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے برطانوی کلب کرکٹر رضوان جاوید پر اماراتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 17 سال کی پابندی لگا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کرکٹر رضوان جاوید کو سنائی گئی جو دوسری بڑی سزا ہے۔ اس سے قبل 2017 میں زمبابوے کے کرکٹر راجن نیئر پر 20 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو کہ کسی بھی کرکٹر کو سنائی گئی سب سے طویل سزا ہے۔

ستمبر 2023 میں آئی سی سی کی جانب سے 8 کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد کی گئی جن میں رضوان جاوید بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ 2021 میں ابوظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں رضوان جاوید اور باقی کھلاڑیوں پر مالی بدعنوانی کے الزمات عائد کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے کرکٹر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا

ٹی 10 لیگ اور سی شائر لیگ کے دوران رضوان جاوید چیڈل ہمل کرکٹ کلب اور پونے ڈیولز کرکٹ کلب کے ساتھی کھلاڑیوں کو بدعنوانی پر آمادہ کرنے کے الزامات پر زیر تفتیش تھے، رضوان نے کرپشن اور کرپشن پر اکسانے کے الزامات کی تحقیقات میں آئی سی سی سے تعاون نہیں کیا تھا۔

گزشتہ سال بھی آئی سی سی نے کھیل کو کرپشن آلود کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا تھا اور اس معاملے پر بنگلا دیش کے کھلاڑی ناصر حسین سمیت 8 افراد پر فرد جرم عائد کی تھی، ناصر حسین کو تحقیقات میں تعاون کرنے کی وجہ سے 2 سال کی پابندی کی سزا دی گئی۔


متعلقہ خبریں