دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، نیول چیف

نیول چیف

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بحری مشق کی سی پارک 2024 کے دوران بحری جہازوں، کوسٹل اور کر یک ایریاز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اور ماڑہ، کیٹی بندر اور شاہ بندر میں نیول تنصیبات کا دورہ کیا اس انہوں نے دوران پاک بحریہ کے جنگی جہازوں پر مشق کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر نیول چیف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں ، جنگی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کے بے لوث لگن اور عزم کوسراہا اور کہا کہ دشمن کی مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

مشق میں پاک بحریہ کے تمام جنگی اثاثوں کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے سپیشل فورسز اور پاک میرینز ، پاک آرمی اور پاکستان ایئر فورس کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں، 25 جنوری سے جاری مشق سی پارک کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لینا ہے۔


متعلقہ خبریں