ایف آئی اے نے علیمہ خان کو پھر طلب کرلیا

ایف آئی اے نے علیمہ خان کو پھر طلب کرلیا


علیمہ خان کوایف آئی اے کی جانب سے ایک اور طلبی کانوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

علیمہ خان کو ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد آفس میں 16فروری کو 11بجے طلب کیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان پر نفرت پھیلانے، عوام و فوج میں تقسیم پیدا کرنے کے الزامات ہیں۔

پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائے گا صفائی میں فراہم کرنے کو کچھ نہیں،عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

نوٹس علیمہ خان کی لاہور میں رہائش گاہ کے پتے پر ارسال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں