ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

dollar

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 279 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 32 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پرانٹربینک میں ڈالر11 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے20 پیسے میں ٹریڈ کر رہا تھا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 پیسے سستا ہوا تھا اور 279 روپے 31 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

دوسری جانب  بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کافی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ ردوبدل کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی۔

ڈالر 279 روپے20 پیسے کا ہو گیا

اسی طرح سونے کی فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار ایک روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار 727 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

جبکہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہوئی جس سے بین الاقوامی نئی قیمت 2 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آگئی۔


متعلقہ خبریں