الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مزید 21 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مزید 21 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 229 ملیر ون سے لے کر حلقہ این اے 50 کراچی سینٹرل فور سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ان اکیس حلقوں میں پیپلز پارٹی سات نشستوں پر کامیاب جبکہ ایم کیو ایم 14 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔

این اے 229 ملیر ون سے پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم بجار، این اے 230 ملیر ٹو سے پیپلز پارٹی کے سید رفیع اللہ،این اے 231 ملیر تھری سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ اور این اے 237 کراچی شرقی تھری سے پیپلز پارٹی کے اسد اسلم نیازی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

ٹانک اور ڈی آئی خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان

الیکشن کمیشن نے این اے 239 کراچی ساؤتھ ون سے پیپلز پارٹی کے نبیل گبول، این اے 241 کراچی ساؤتھ تھری سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ، این اے 243 کراچی کیماڑی ٹو سے پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

این اے 232 کورنگی کراچی ون سے ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق،این اے 233 کورنگی کراچی ٹو سے ایم کیو ایم کے محمد جاوید حنیف، این اے 234 کورنگی کراچی تھری سے ایم کیو ایم کے محمد معین عامر پیرزادہ، این اے 235 کراچی شرقی ون سے ایم کیو ایم کے محمد اقبال خان کامیاب قرار پائے۔

نئے وزیراعظم کا انتخاب 4 مارچ، صدارتی الیکشن 8 مارچ کو متوقع

این اے 236 کراچی شرقی ٹو سے ایم کیو ایم کے حسان صابر، این اے 240 کراچی ساؤتھ ٹو سے ایم کیو ایم کے ارشد وہرا، این اے 242 کراچی کیماڑی ون سے ایم کیو ایم کے سید مصطفیٰ کمال، این اے 244 کراچی غربی ون سے ایم کیو ایم کے فاروق ستار، این اے 245 کراچی غربی ٹو سے ایم کیو ایم کے حفیظ الدین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 246 کراچی غربی تھری سے ایم کیو ایم کے سید امین الحق، این اے 247 کراچی سینٹرل ون سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن، این اے 248 کراچی سینٹرل ٹو سے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، این اے 249 کراچی سینٹرل تھری سے ایم کیو ایم کے احمد سلیم صدیقی،این اے 250 کراچی سینٹرل فور سے ایم کیو ایم کے فرحان چشتی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کر دیا۔


متعلقہ خبریں