نئی حکومت کے قیام سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کی تیاری کی جانے لگی۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل 7 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 82 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے،مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 1 روپے 7 پیسے اضافہ متوقع ہے۔
انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا
جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے ، خیال رہے کہ خام تیل کی قیمت گزشتہ 15 روز کے دوران 77 ڈالر سے بڑھ کر 82 ڈالر 7 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے ملک میں پٹرول کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
گیس قیمت میں اضافے کی منظوری بارے میڈیا میں شائع خبرحقائق کے منافی قرار
او سی اے سی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملک میں 4.18 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سات فیصد کم ہے۔گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.58 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
جنوری کے دوران ملک میں 0.61 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں پانچ فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں ملک میں 0.65 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دے دی
دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں پٹرول کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی نمو ہوئی۔ دسمبر میں 0.57 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں بڑھ کر 0.61 ملین ٹن ہو گئی۔