پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان رابطے تیز، ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان رابطے تیز، ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی (جے آئی) کا ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق، قیادت کے رابطے تیز ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیز کا آزاد اراکین کی شمولیت سے قبل ٹی او آرز طے کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں پارٹیز میں ٹی او آر طے کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

پی ٹی آئی کی کمیٹی میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی، اعظم سواتی اور علی امین گنڈاپور شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کی 3 رکنی کمیٹی میں لیاقت بلوچ، پروفیسر ابراہیم اور عنایت اللہ کا نام سامنے آیا ہے۔

حافظ نعیم نے پی ٹی آئی کے حق میں سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹیاں جلد ہی ٹی او آر طے کر کے حتمی فیصلے کے لیے قیادت کو ارسال کریں گی۔ کمیٹیاں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے درمیان مستقل رابطے کو بھی یقینی بنائیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پی ٹی آئی جماعت اسلامی کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی قیادت سے بھی رابطے میں ہے۔


متعلقہ خبریں