سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی


سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلا سکا ،انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دیتا ہوں۔

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا

دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں نئے امیر کا انتخاب کریں گے،شوری ٰکے اجلاس کا آغاز صبح10 بجے منصورہ میں ہو گا ،مرکزی مجلس شوریٰ میں اس صورت حال پر غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں