جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا


جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں پاکستانی عوام کی مرضی کا بے پناہ احترام کرتا ہوں۔ اس لیے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگ نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا ،مریم اورنگزیب

میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔اللہ کے فضل و کرم سے میں ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔

دوسری جانب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے فیصلے سے دلی دُکھ ہوا،جہانگیر خان ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے۔

صدر آئی پی پی ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا کسی بھی حکومت میں ہونااُس حکومت کے لیے اعزاز کی بات ہے،سیاست سے ہٹ کر وہ انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت ہیں،جہانگیر ترین کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔


متعلقہ خبریں