ن لیگ نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا ،مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ،ن لیگ نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا۔

سب سے زیادہ ووٹ ،عمران خان کا آبائی حلقہ بازی لے گیا

ہم نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا  اتحادیوں اور سیاسی مشاورت کے نتیجے میں یہ نام متفقہ طور پر طے کیا جائے گا۔

وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے نام کاابھی فیصلہ نہیں ہوا،پاورشیئرنگ سے متعلق بھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا تھا کہ نواز شریف وزیراعظم نہیں ہونگے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کیلئے نومنتخب آزاد امیدوار وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل

اپنے ایک بیان میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے حکومت سازی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف ہونگے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف امیدوار نہیں ہونگے۔


متعلقہ خبریں