رب نے میری پارٹی کو فتح دی، آج بانی ایم کیو ایم کو معاف کرتا ہوں، مصطفیٰ کمال

رب نے میری پارٹی کو فتح دی، آج بانی ایم کیو ایم کو معاف کرتا ہوں، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی آج بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے، ہم چاہتے ہیں بانی ایم کیو ایم سے جنت میں ملاقات ہو۔

کراچی کے جناح گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان طعنے دیتا تھا کہ یہ شہر اور مینڈیٹ ایم کیو ایم پاکستان کا نہیں۔ ایک ہیلو کی آواز آئے گی اور سب چھن جائے گا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے بتادیا کہ کراچی کل بھی ایم کیو ایم پاکستان کا تھا اور آج بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے۔ ایک دن آئے گا کہ پورا سندھ ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے آئے گا۔

ایم کیو ایم نے حکومت بننے پر ن لیگ سے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی ، ذرائع

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ میرپور خاص میں مجھ پر پتھراؤ کیا گیا، ساتھیوں پر گولیاں چلائی گئیں۔ آج رب نے مجھے میری پارٹی کو فتح دے دی ہے۔ آج میں دل سے بانی ایم کیو ایم کو معاف کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی ایم کیو ایم بھرم بازی چھوڑیں، انہیں دعوت دیتا ہوں توبہ کریں اور اللّٰہ سے معافی مانگیں۔ قدرت کے فیصلے کو قبول کریں، میں چاہتا ہوں کہ آپکا خاتمہ ایمان پر ہو۔ ہم چاہتے ہیں آپ سے جنت میں ملاقات ہو، وہاں آپ ہمارے لیڈر بن جانا۔


متعلقہ خبریں