این اے 253سے جیتنے والے آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل

پی ایم ایل این pmln

این اے 253 زیارت سے نشست جیتنے والے آزاد امیدوار نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کرنے والے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری پہلے سے بھی کوشش تھی کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملےلیکن مجھے ٹکٹ نہ مل سکا اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا،  علاقے کے عوام کی سپورٹ اور ووٹ سے جیت گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب سے میں باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں اور نون لیگ کا حصہ بن کر ہی علاقے کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

علاوہ ازیں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ راجہ خرم شہزادنواز نے بھی قومی اسمبلی کی نشست این اے 48 سے جیتنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

خرم نواز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کہ میں این اے 48 سے اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جس محنت کیساتھ ہم نے یہ الیکشن لڑا اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں میں ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کا حمایت یافتہ امیدوار تھامیں نے ن لیگ کے سپورٹرز اور ووٹرز سے مشاورت کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی بننے والی گورنمنٹ کا میں حصہ ہوں گا اور اپنے حلقہ کے عوام کے اعتماد پر میں پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔


متعلقہ خبریں