بلوچستان اسمبلی کے44حلقوں کےغیر حتمی نتائج جاری


عام انتخابات 2024: بلوچستان اسمبلی کےمکمل 44حلقوں کےغیر حتمی نتائج جاری کر دیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی 11نشستوں پر کامیاب ہوگئی جبکہ پاکستان مسلم لیگ 9نشستیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہے ۔

قومی اسمبلی کے246حلقوں کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج جاری

بلوچستان اسمبلی میں جے یو آئی 8نشستوں پر جبکہ آزاد امیدوار5نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کی 4سیٹیں،بی این پی اور بی این پی (عوامی ) ایک، ایک نشست حاصل ک سکیں ہیں۔

صوبائی حلقوں پر عوامی نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی 2، 2 سیٹیں لینے میں کامیاب ہوئیں ہیں جبکہ جماعت اسلامی ایک سیٹ پر کامیابی حاصل پائی ہے ۔


متعلقہ خبریں