انٹرنیٹ سروس بند کرکے دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا ، مصطفیٰ نواز کھوکھر

مصطفیٰ نواز کھوکھر

عام انتخابات کیلئے پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ سروس کی معطلی پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔

این اے 47 اور این اے 48 اسلام آباد سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے الزام عائد کیا ہے کہ آج الیکشن کےموقع پر انٹر نیٹ سروس معطل کرکے دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملک میں قانون کی بالادستی نہیں رہی ،مصطفیٰ نواز کھوکھر

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ہے ، امیدواروں کا پولنگ ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ منقطع کرنا زیادتی ہے، دھونس اور دھاندلی والے الیکشن قبول نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں