پی ٹی آئی ورکرزنفرت ختم کریں میں بھی سب کچھ بھلادوں گی، مریم نواز

مریم نواز

مریم نواز کا آخری انتخابی جلسے میں پی ٹی آئی ورکرز کیلئے اہم پیغام


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ نے مقبولیت میں تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

قصور میں پارٹی کے آخری انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو دیکھ کر دل خوش ہوگیا،قصور ہمیشہ نوازشریف کیساتھ کھڑارہا،آج نوازشریف سے محبت پر یہ مہر لگ گئی ہے ،ہم نے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کیلئے قصور بھیجا تھا۔

فرسٹ وویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری،پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری

ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے،نواز شریف کے جلسوں کو پوری دنیا نے دیکھا ،نواز شریف کے جلسوں کی جانب عوام دوڑی آتی ہے ،کہتے تھے کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے،پچھلے 6،7سال میں نواز شریف کیخلاف ظلم و جبر کی ہر لائن پارکی گئی۔

پچھلے چند سال میں ایسا ہوا جو سیاست میں کبھی نہیں ہوا،آج دیکھو سیاست شروع بھی نواز شریف سے اور ختم بھی نوازشریف پر ہو رہی ہے ،کہتےہیں میری تقریر شروع بھی نواز شریف سے ہوتی ہے اور ختم بھی۔میں تو نواز شریف کی بیٹی اور کارکن ہوں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا یہاں تو نواز شریف کے مخالفین بھی تقریر نواز شریف سے شروع اور ختم کرتے ہیں ،مخالفین نےکارکردگی چھپانے کا آسان راستہ دیکھا ہے کہ کچھ نہ آئے تو نواز شریف پر تنقید کر لو۔

پیمرا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، الیکشن کمیشن

قصور کے عوام نے تکالیف اور جبر برداشت کیا مگر کبھی نواز شریف کا سر نہیں جھکنے دیا ،میرا سیاسی جنم ایسے دور میں ہوا جہاں پر باپ بہن بیٹی کی کوئی عزت نہیں تھی،مہینوں کے لیےمجھے سزائے موت کی چکی میں پھینکا گیا۔

جلسوں میں بھی جہاں نواز شریف کی کردار کشی کی گئی مجھے بھی نہیں بخشا گیا،ایک بیٹی کو باپ کے سامنے گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا ۔

آج ان کی چوری اور جو 9مئی کو ریاست پر حملہ کیا اس پر بات کرتے ہیں ،ان کے خلاف ذاتی نوعیت کے مقدموں پر ہم نے ایک لفظ بھی نہیں بولا ،میرے لیے یہ وقت آسان نہیں بہت مشکل وقت تھا ،میں نے اپنی جماعت ، اپنے باپ اور عوام کو تکلیف میں دیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتخابی مہم کا آخری جلسہ ہے ،میں آپ کی اور ملک کی خاطر تمام مظالم کو بھلانے کو تیار ہوں ،سب کو دعوت دیتی ہوں آو ظلم ، جبر اور جلاؤ گھیراؤ کے باب کو آج بند کر دیں۔

وزیراعظم بلاول بھٹو نہیں آصف زرداری بنیں گے، فیاض الحسن چوہان

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کہتی ہوں نفرت کی سیاست کو آج ہمیشہ کیلئے بند کر دو ،ایسے پاکستان کا خواب دیکھتی ہوں جہاں امن ، سلامتی اور بھائی چارہ ہو ،پی ٹی آئی کے ورکرز کو پیغام دیتی ہوں، نفرت کی سیاست کو دفن کر دو،چاہتی ہوں آپ کیلئے روزگار ہو اور نوجوان خودمختارہو۔

ہماری توجہ انتقام پر نہیں عوام کی خدمت پر ہوگی،آپ کو بہترین آئی ٹی ٹریننگ ملے اور نئی یونیورسٹیاں بنیں ،نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے نہیں لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتی ہوں۔8فروری کو الیکشن نہیں ملکی تقدیر کافیصلہ ہوگا،میرا ایک خواب ہے اور ہم اس خواب کو ضرور پورا کریں گے۔


متعلقہ خبریں