بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج

بلاول بھٹو

الیکشن سے پہلے بلاول بھٹو بڑی مشکل میں پھنس گئے معاملہ سپریم کورٹ تک جا پہنچا


عام انتخابات سے قبل بلاول بھٹو کے تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

خاور مانیکا نے مجھے زبانی طلاق اپریل 2017 میں دی ، بشریٰ بی بی

شاہ محمد زمان نامی شہری نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں جس کا انتخابی نشان تلوار ہے۔

بلاول بھٹو انتخابات میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ پر تیر کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں، ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت دو جماعتوں کا ممبر نہیں رہ سکتا۔

عام انتخابات میں 40 آزاد الیکٹ ایبل کی گونج

اپیل میں موقف میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت بنی تو پی ٹی آئی یا ن لیگ میں سے کسی کا ساتھ نہیں دوں گا۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے کردار سے سخت مایوس ہوں ،آج کل ہمارے فاصلے کافی واضح ہیں،ن لیگ نے پرانی سیاست کرنی ہے تو میں ان کا ساتھ نہیں دے سکتا۔

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے

ہمارا یہ خیال تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی لیکن یہ ہمیشہ مسئلہ رہا ہے،ملک میں ایک بار پھر مخلوط حکومت بنتی دکھائی دے رہی ہے،خواہش ہے آزاد امیدواروں کیساتھ حکومت بنائیں۔

نئی سوچ اور جذبے کیساتھ ملک کے نظام کو بہتری کی جانب لے جانا چاہتے ہیں،2013اور18میں جو سیاست دان سب سے زیادہ خوش تھا وہ چیئرمین پی ٹی آئی تھا۔

دوسری جانب آصفہ بھٹو نے کہا کہ سندھ میں ہماری پہلی ترجیح صحت پرتھی ،ہم نے سندھ میں مفت علاج کیلئے اسپتال قائم کیے ہیں ،پیپلز پارٹی غریب ، مظلوم اور ضرورت مند کے تحفظ کو ایمان مانتی ہے۔

عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

کھپرو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ہم سانگھڑ میں این آئی سی وی ڈی بنانا چاہتے ہیں ،عوام کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں ۔

عوام ہماری مشکلات میں کھڑے رہے ہیں ہم بھی کھڑے رہیں گے ،حکومت ملی تو 30لاکھ گھر مستحق افراد کو بنا کر دیں گے ،سانگھڑ ملک کو گیس دیتا ہے مگر آپ خود اس سے محر وم ہیں ۔

پیپلز پارٹی نے گیس کے منصوبے پر عمل کیا تھا مگر وفاقی حکومت نے رو حق نہیں دیا ،ہم اپنا آئینی حق چھین کر لیں گے ،آپ کے مشکل وقت میں باقی سیاسی جماعتیں کہاں تھیں ،صرف پیپلز پارٹی عوام کی تکلیف کو سمجھتی ہے۔

باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج

صرف پیپلز پارٹی آپ کے گھر اور روزی روٹی کا سوچتی ہے ،پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ بلاول بھٹو آپ کے حقوق کیلئے لڑے ،ہم حکومت میں آ کر کسان ، مزدور اور یوتھ کارڈ لائیں گے ،آپ کی حمایت ضروری ہے تاکہ آپ کی بہتر زندگی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں۔


متعلقہ خبریں