الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5سال کیلئے نااہل قرار دیدیا

چیئرمین پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماشاہ محمود قریشی کو 5سال کیلئے نااہل قرار دیدیا۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن نے انہیں آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ سیکشن 232 کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق رہنما شاہ محمود قریشی عام انتخابات 2024 کیلئے بھی نااہل ہیں وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔


متعلقہ خبریں