وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز میں6 سے 9 فروری تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا،وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں 6 سے 9 فروری تک چھٹیوں کا اعلان کیاگیا،وفاقی اسکولز میں ہفتہ کو چھٹی ہوتی ہے۔
سیالکوٹ میں ڈرامائی صورتحال، خواجہ آصف جیت پائیں گے؟ حیران کُن تفصیلات
جس کے باعث تمام تعلیمی ادارے 11 تاریخ تک بند رہنے کے بعد 12 تاریخ کو دوبارہ کھلیں گے۔ خیال رہے کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا پہلے ہی اعلان ہو چکا ہے
علاوہ ازیں صوبہ سندھ میں بھی 6 تا 9 فروری تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے 6 سے 9 فروری تک تمام نجی وسرکاری سکول،کالج اورجامعات بند رکھے جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
عام انتخابات ، الیکشن کمیشن کا 8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
ترجمان کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سمری منظور کرلی ہےجس کے مطابق 6 تا 9 فروری تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔
وزیراعلی سندھ کے سمری منظور کرنے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ملازمین کی انتخابات تک چھٹیاں ختم
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے عام انتخابات کے سلسلے میں تمام سکول کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ہیں جس کے سلسلے میں ملک بھر میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
دوسری جانب 8 فروری کو عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق تعطیل کا مقصد ہے کہ ووٹرز حق رائے دہی آزادانہ اور سہولت سے ادا کر سکیں۔
پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان
خیال رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں 12 کروڑ 80 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔