بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا 15 دن میں معطل ہوسکتی ہے، شعیب شاہین

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا 15 دن میں معطل ہوسکتی ہے، شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل ہوسکتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا پر رد عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پندرہ دن میں معطل ہوسکتی ہے۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ‘میں جس جگہ کارنر میٹنگ کرتا ہوں وہ بندے اٹھا لیتے ہیں لیکن ایک شخص کو بھی اٹھاتے ہیں وہ پورا گاؤں کا گاؤں ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید

اس موقع پر ماہر قانون حسن رضا پاشا نے سائفر کیس کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف کیس کی باری آنے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔


متعلقہ خبریں