سبی میں جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے اشتہاری 7 ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم
سبی میں انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی ریلی کا اہتمام کیا گیا اور اسی دوران دھماکہ ہو گیا جس سے افراتفری پھیل گئی۔
ہسپتال ذرائع نے مریضوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکاؤٹس کی جانب سے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
عمران خان کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں مسترد
دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
31جنوری سے 4فروری تک پنجاب میں بارشوں کاامکان
دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکےکی نوعیت کامعلوم نہیں ہوسکا،سبی سمیت بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
کرن ناز، اشفاق ستی کہانی میں نیا رخ لیکر سامنے آگئیں
علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ریلی میں ہونے والی دھماکے کی تصدیق کی۔
الیکشن کمیشن نے سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا،چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
سبّی میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار NA-257 صدام ترین کے ریلی میں دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاعات، صدام ترین حملے میں محفوظ
یااللّہ پاکستان پر رحم فرما۔۔۔#PakistanUnderFascism #اب_غلامی_نامنظور pic.twitter.com/rnNe3bweCl
— PTI BALOCHISTAN (@PTIBaluchistan) January 30, 2024