31جنوری سے 4فروری تک پنجاب میں بارشوں کاامکان


پنجاب میں 31 جنوری سے 4فروری تک  بارشوں کاامکان  ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کواقدامات کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے مری میں بارش اور برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

کرن ناز، اشفاق ستی کہانی میں نیا رخ لیکر سامنے آگئیں

ملکہ کوہسار مری میں منگل کی رات اور بدھ کے روز بارش اور برفباری کا امکان ہے۔مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ درمیانی سے تیز بارش اور اس دوران برفباری کا امکان ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت 00سے02اور زیادہ سے زیادہ 07 سے09ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔برفباری کے امکان کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

صنم جاوید کا این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئ ہے۔سیاح مری آنے سے پہلے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے موسمیاتی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔برف باری والی جگہوں پر ٹائر چین لازمی استعمال کریں۔

سیاح ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے مری میں 13 مقامات پر سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی میں شامل کیوں نہیں ہوا بتا کر دوست کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا، چوہدری نثار

سیاح ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی سروس 1122 پر رابطہ کریں۔سیاح ٹورازم کی ہیلپ لائن 1421, یا پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔

پاکستانی 6 ماہ میں 96 ارب سے زائد کی چائے پی گئے

راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں