انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

ڈالر (dollar)

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا ہو گیا جبکہ دیگر کرنسیوں کی قیمت میں  بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔  

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 12 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 79 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوئی۔

سولر پینل کی قیمتوں میں یکدم حیرت انگیز کمی

آج صبح کاروبار کے آغاز پر ڈالر34 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے کی کمی ہونے بعد نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ 42 پیسے سستا ہونے کے بعد 358 روپے 17 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ یورو کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 306 روپے 8 پیسے پر آگئی ہے ۔

پشاور، نیب نے پی ٹی آئی دور کے بھرتی 1500افراد کے خلاف شکنجہ کس دیا

اس طرح سعودی ریال کی قیمت میں 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 75 روپے ایک پیسہ جبکہ اماراتی درہم 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 76 روپے 86 پیسے کا ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 6 پیسے کی معمولی کمی ہونے کے بعد 279 روپے 79 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں