نگران وزیراعظم نے وفاقی وزراء اور سرکاری ملازمین کے غیرملکی دورے منسوخ کر دئیے

'صاف اور شفاف انتخابات کی ضمانت نہیں دے سکتے'، نگران وزیراعظم

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی وزراء اور سرکاری ملازمین کے غیر ملکی دوروں کی تمام اجازتیں منسوخ کر دی ہیں۔

معروف ٹی وی اینکر ارم چوہدری انتقال کرگئیں

ہم نیوز اردو کے پاس معلومات کے مطابق نگراں وزیراعظم نے انتخابی عمل کی تکمیل تک وفاقی وزراء اور تمام سرکاری ملازمین بشمول منسلک محکموں اور خود مختار اداروں کے ملازمین کو دی گئی تمام سرکاری یا نجی غیر ملکی دوروں کی اجازت فوری طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

سوات و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

وزیراعظم سیکرٹریٹ نے تمام وفاقی سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ غیر ملکی دوروں کی تمام اجازتیں، سرکاری یا پرائیویٹ، انہیں یا ان کے ڈویژنوں کے انچارج وزراء کی طرف سے دی گئی اجازتیں بھی فوری طور پر واپس لے لی جائیں۔

جمعیت علمائے پاکستان ( نورانی) کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے لیے 8 فروری 2024 کو پولنگ کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپرز کی چھائی کا کام شروع کر رکھا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ پرعائد پابندی ختم،رکنیت بحال

الیکشن کمیشن آف پاکستان 9 فروری 2024 کو ممکنہ طور پر الیکشن جیتنے والی پارٹی کا اعلان کرے گا جس کے بعد ایم این ایز قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے اور نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں