میرپورخاص سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ممتاز شاہ پیپلز پارٹی کےحق میں دستبردار ہوگئے۔
ممتاز شاہ پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر بھی تھے، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کے بعد غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما مہر اشرف سیال کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان
ممتاز شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اختلاف اور تحفظات تھے۔
انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے جو ہدایات ملیں گی اس کے تحت کام کروں گا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 پر کھڑے ہونے والے امیدوار انور جتوئی پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔
راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار، ن لیگ کو مشکلات میں ڈال دیا
انور جتوئی پی ایس 61 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جنہوں نے شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہونے اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
انور جتوئی نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے شرجیل میمن کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سردار علی خان کا پی ٹی آئی پی میں شمولیت کافیصلہ
انور جتوئی کے علاوہ پی ٹی آئی کے ایک اور امیدوار محرم خان بھی پی پی امیدوار طارق شاہ جاموٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے ۔
محرم خان نے کہا کہ ہم پرکسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں اور خوشی سے پیپلز پارٹی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوئے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے محرم خان اور انور جتوئی کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کو ویلیکم کیا تھا۔
بشریٰ بی بی کے داماد اور ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر حیات مانیکا تحریک انصاف میں شامل
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر نے بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو چکی ہیں۔ جویریہ ظفر نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سے ملاقات کی ،ملاقات کےبعد جویریہ ظفر نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔